دیربالا(مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی جانب سے میٹرک امتحانات 2025 کے شفاف و پرامن انعقاد کے لیے مؤثر اقدامات ڈپٹی کمشنر دیر نوید اکبر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی عبدالقیوم خان نے 8 اپریل 2025 سے شروع ہونے والے سالانہ میٹرک امتحانات کے سلسلے میں تحصیل واڑی کے مختلف امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی نگرانی، امتحانی عملے کی حاضری، طلباء کے لیے بنیادی سہولیات، اور نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے مرکز انچارجز کو ہدایت دی کہ تمام ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانات کا انعقاد منظم اور شفاف طریقے سے ممکن ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے