کوہاٹ (مانند نیوز)ضلعی سٹیرنگ کمیٹی برائے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) کوہاٹ وقاص خان نے کی۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، صحت، ٹرانسپورٹ، بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ ضلعی مانیٹرنگ آفیسر تاشفین اسرار نے میٹنگ کے اعراض ومقاصد بیان کرنے کے علاوہ آر ٹی ایس کمیشن کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کی جامع رپورٹ، خدمات میں عدم تعمیل، آگاہی مہم اور دیگر اقدامات پر بھی تفصیلی بریفننگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے تمام سرکاری دفاتر کو عوام کی سہولت کیلئے خدمات سے متعلق تمام تر معاملات کو خصوصی توجہ دیکر ضلعی اور تحصیل سطح پر آسانیاں پیدا کرنے اور اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوام بہتر انداز میں مستفید ہوسکیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے