اسلام آباد (مانند نیوز)کمبوڈیا میں ایک چوہے نے 100 سے زائد بارودی سرنگوں اور دیگر ناکارہ دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے پر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام درج کرا لیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رونن نے اگست 2021ء سے لے کر اب تک 109 بارودی سرنگوں اور 15 ناکارہ ہتھیاروں کا پتہ لگایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونن سے پہلے یہ ریکارڈ افریقی چوہے ماگاوا کے پاس تھا جس نے 5 سال کے دوران 71 بارودی سرنگیں اور 38 ناکارہ ہتھیاروں کا پتہ لگایا تھا، وہ 2021ء میں ریٹائر ہوا اور 2022ء میں مر گیا۔

رونن کو تربیت دینے والی بیلجیئم کی این جی او ’اے پی او پی او‘ نے اسے یہ ریکارڈ بنانے پر ’Most Successful Mine Detection Rat‘ بھی قرار دیا ہے۔

چین میں خوبصورت پہاڑی چوٹی پر ہائیکنگ کیلئے خود کار زینے نصب

اے پی او پی او کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ رونن مائن ڈیٹیکشن کے شعبے میں 2 سال یا اس سے زائد عرصے تک کام کر سکتا ہے۔

اے پی او پی او کا مزید کہنا ہے کہ رونن کی کامیابیاں ڈیٹیکشن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے عمل کے مؤثر ہونے کا ثبوت ہیں، یہ چوہا صرف ایک اثاثہ نہیں بلکہ ایک قابلِ قدر پارٹنر اور ساتھی بھی ہے۔

اے پی او پی او نے یہ بھی بتایا کہ رونن اور اس جیسے دوسرے چوہے دن میں 30 منٹ کام کرتے ہیں اور جب وہ ایک خاص عمر کو پہنچ جاتے ہیں تو انہیں ریٹائرمنٹ کمیونٹی میں منتقل کر دیا جاتا ہے جہاں وہ خصوصی نگہداشت میں رہتے ہیں۔

بیلجیئم کی این جی او ’اے پی او پی او‘ 25 سال سے چوہوں کو بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے کی تربیت دے رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے