پبی(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا میٹرک امتحانات میں نقل مافیا کے خلاف کاروائی بڑی تعداد میں پاکٹ گائیڈ قبضے میں لئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II میڈم مدیحہ خان نے جاری میٹرک امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد اور نقل مواد اور نقل مافیا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے نوشہرہ کینٹ میں مختلف بک سٹورز کا معائنہ کیادفعہ 144 کی خلاف ورزی، پاکٹ گائیڈ رکھنے پر کاروائی کی گئی۔ نقل مواد ضبط کیا گیا۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے جاری میٹرک امتحانات میں ہر قسم کی پاکٹس کی چھپائی اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی ہے اسی طرح امتحانی ہالز کے 300 فٹ کے حدود میں فوٹو اسٹیٹ مشین لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے نقل اور نقل مافیا کا ہرصورت میں تدارک کیا جائیگا۔ حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کیخلاف بلاتفریق سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے