کوہاٹ (مانند نیوز) تپ دق، جسے عام طور پر ٹی بی کہا جاتا ہے، درحقیقت ایک مہلک بیماری ہے لیکن اگر اس کی بروقت تشخیص ہوجائے تو قابل علاج ہے۔ یہ بات ڈاکٹروں اور ماہرین صحت نے ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام کوہاٹ اور ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ (ACD) کے زیر اہتمام KMU، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ میں منعقدہ ٹی بی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سمپوزیم میں دیگر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ طاہر علی شاہ، پرنسپل ڈاکٹر مسرت جبین، ڈاکٹر طارق عزیز، آر سی اے سی ڈاکٹر فدا محمد، ریجنل کوآرڈینیٹر طارق بخش، ڈی ایل ایس سفیرمحمد، سوشل ورکر شکیل بنگش، مقامی صحافی باسط گیلانی اور عمائدین، طلباء اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طفیل اور ڈاکٹر فدا محمد نے کہا کہ 2 ہفتے سے زائد کھانسی، ہلکا بخار، رات کو پسینہ آنا، بھوک کا نہ لگنا اور وزن میں کمی ٹی بی کے مرض کی علامات ہیں۔ اگر کسی کو یہ علامات ظاہر ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ بیماری کی تشخیص کیلئے سرکاری یا پرائیویٹ لیبارٹری سے اپنے بلغم کا مفت ٹیسٹ کرائے اور کسی تربیت یافتہ اور مستند ٹی بی اسپیشلسٹ سے اپنا معائنہ کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹی بی کی تصدیق ہو جائے تو بغیر کسی تاخیر کے 6 ماہ تک علاج کروا کر ٹی بی سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر ٹی بی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کریں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق عزیز، ایم ایس طاہر علی شاہ، ڈاکٹر سعید خان، ڈاکٹر فاروق شاہ اور دیگر نے بھی ٹی بی کے مرض کی وجوہات اور علاج پر تفصیلی گفتگو کی۔ بعد ازاں آگاہی واک بھی کی گئی جس میں طلباء سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں بہترین کارکردگی کے حامل ڈاکٹروں اور عملے میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے