کوہاٹ (مانند نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہریار خان آفریدی ایم این اے نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے ویلفیئر ہوم کے معصوم یتیم بچوں کے ہاتھوں نئے تعمیر شدہ سوئمنگ پول کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کیک بھی کاٹا گیا جسے ایک یادگار اور خوشگوار تقریب کی صورت دی گئی۔ تقریب کے دوران یتیم بچوں کے درمیان سوئمنگ کا دوستانہ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ریجن کے سابق جنرل سیکرٹری ملک اقبال، حاجی ہدایت اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔ یہ سرگرمی نہ صرف بچوں کی جسمانی صحت کے فروغ کیلئے ممد و معاون ثابت ہوئی بلکہ ان کے اندر خود اعتمادی اور ٹیم ورک کا جذبہ بھی اجاگر کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے