ہنگو (مانند نیوز) ٹی بی کی عالمی دن کے مناسبت سے سول ہسپتال ہنگو میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ACD کے زیر اہتمام ایک اگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ولایت شاہ،ڈاکٹر اسحاق، سینئر ڈاکٹر عبدالرحمن، ریجنل کوارڈنیٹر ACD ٹی بی پروگرام ڈاکٹر فدا محمد،ڈاکٹر نواب علی فوکل پر سن برائے ٹی بی پروگرام ڈاکٹر بشیر احمد علاقہ عمائدین اور ہیلتھ سٹاف نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ولایت شاہ ڈاکٹر اسحاق ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈاکٹر فدا محمد اور دیگر نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ٹی بی مرض سے 686000افراد متاثر ہورہے ہیں جن میں 30فیصد افراد مذکورہ مرض چھپاتے ہیں۔ جسکی وجہ سے ٹی بی کی مرض میں اضافہ ہوتاہے مقررین نے کہا کہ2 ہفتوں سے زیادہ کھانسی ہلکا بخار رات پسینہ انا بھوک کا نہ لگنا اور وزن میں کمی، رات کو پسینہ انا،بلغم میں خون،اس بیماری کے علامات ہیں اگر کسی شخص میں یہ علامات ظاہر ہو جائے تو فوری علاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ اے سی ڈی آرگنائزیشن محکمہ صحت کے زیر نگرانی عوام میں ٹی بی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہاہے اور دور افتادہ علاقہ جات میں کیمپ بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت ٹی بی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو اس بیماری کی تشخیص اور موثر علاج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومتی سرپرستی کے ساتھ ساتھ معیاری ادویات کی ترسیل محکمہ صحت کے عملے نجی شراکتی اداروں اور معاشرے کے تمام افراد کا اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔سمینار کے احتتام سے قبل اعزاز ی شیلڈ کی تقسیم اور اگاہی واک بھی کیاگیا۔