ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمن نے ضابط فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاری امتحانات کے دوران امتحانی مواد کے پرنٹنگ،فوٹو سٹیٹ کاپی اور پاکٹ گائیڈ پر 13 جون 2025 (75دن)تک مکمل پابندی عائد کی ہے جبکہ امتحانی مراکز سے 200 میٹرز کی حدود کے اندر اسلحے / ہتھیار کی نمائش،غیر متعلقہ افراد کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔اس پابندی کا اطلاق مفاد عامہ،امن وامان کی صورتحال اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیاہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے