ہنگو(مانند نیوز)قراء روضتہ ال طفال ہنگو میں سالانہ دستاربندی اور تقسیم انعامات کا پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی شیخ القران مولانا صدیق اللہ مہتمم احمد یسین پرنسپل سید نواز اور مولانا رائیس خان نے17 حفاظ کرام 16 ناظرہ قرآن ختم کرنے والے طلباء کی دستاربندی جبکہ طالبات کی چادر پوشی کی اور کلاسوں میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈز تقسیم کئے تقریب میں والدین علمائے کرام سمیت کثیر تعداد میں علاقہ عوام نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا صدیق اللہ مولانا احمد یسین و دیگر کا کہنا تھا کہ اقرا روضتہ الاطفال ایک ایسا بہترین ادارہ ہے جو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس ادارے سے ہر سال درجنوں طلباء قرآن کریم حفظ کرکے ان کی دستار بندی کی جاتی ہے اسی طرح ادارے میں طلباء کی بہترین اخلاقی تربیت دی جارہی ہے آج کے دور میں والدین اپنے بچوں پر دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور حاصل کریں کامیابی کیلئے بنیادی چیز محنت ہے دینی اور عصری اداروں میں تعلیم کے ساتھ طلباء کی تربیت اخلاق اور ادب سکھانا بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جس نے استاد بڑوں اور والدین کی عزت و ادب کی انہوں نے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی اقراء روضتہ الاطفال واحد ایسا ادارہ ہے جس میں عصری علوم کے ساتھ قرآنی تعلیمات سکھائی جا رہی ہے ادب و اخلاق سیکھانا اعلی تعلیم و تربیت کی اہم مثال ہے۔