ہنگو(مانند نیوز) ٹی بی کی عالمی دن کے مناسبت سے سول ہسپتال ہنگو میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ACD کے زیر اہتمام ایک اگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر ولایت شاہ،ڈاکٹر اسحاق،سنئیر ڈاکٹر عبدالرحمن، ریجنل کوارڈنیٹر ACD ٹی بی پروگرام ڈاکٹر فدا محمد،ڈاکٹر نواب علی فوکل پر سن برائے ٹی بی پروگرام ڈاکٹر بشیر احمد علاقہ عمائدین اور ہیلتھ سٹاف نیشرکت کی۔ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ولایت شاہ ڈاکٹر اسحاق ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈاکٹر فدا محمد اور دیگر نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ٹی بی مرض سے 686000افراد متاثر ہورہے ہیں جسمیں 70فیصد افراد مرض ٹی بی مرض کی تشخیص پر بالکل فری علاج معالجہ کیاجاتاہے جبکہ 30فیصد افراد مذکورہ مرض میسنگ کے وجہ سے ٹی بی کی مرض میں اضافہ ہوتاہے مقررین نے کہا کہ دو ہفتوں سے زیادہ کھانسی ہلکا بخار رات پسینہ انا بھوک کا نہ لگنا اور وزن میں کمی، رات کو پسینہ انا،بلغم میں خون،اس بیماری کے علامات ہے اگر کسی شخص میں یہ علامات ظاہر ہو جائے تو فوری علاج معالجہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اے سی ڈی ارگنائزیشن کے تحت محکمہ صحت کے زیر نگرانی عوام میں ٹی بی کے بارے شعور اجاگر کرنے کیلیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اور دور افتادہ علاقہ جات میں کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں۔ جن میں بلا امتیاز معائنہ ٹی بی کی تشخیص کرایا جاتا ہے اور مفت علاج معالجہ فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی روک تھام حکومت خیبرپختونخواہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اس وباء پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹی بی تشخیص چین ایکسپرٹ مشین کے زریعے مزاحمتی ٹی بی تشخیص ممکن بنائی ہے۔ جوکہ ضلع کے تمام بڑے ہسپتالوں میں لگائی جاچکی ہے۔ انہوں نے ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزاحمتی ٹی بی کے علاج کی دستیابی کے لئے ہمیں مربوط کوشش کرنا پڑی گی۔ اور ہم سب کو اس بیماری کی تشخیص اور موئثر علاج کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومتی سرپرستی کے ساتھ ساتھ معیاری ادویات کی ترسیل محکمہ صحت کے عملے نجی شراکتی اداروں اور معاشرے کے تمام افراد کا اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔سمینار کے احتتام سے قبل اعزاز ی شیلڈ کی تقسیم اور اگاہی واک بھی کیاگیا