دیر (مانند نیوز)دیر بالا میں قانونی دستاویزات نہ ہونے پر مختلف پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا جبکہ نقل میں استعمال ہو نے والا مواد پاکٹ گائیڈزضبط کر لی گئی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد فیاض نے تحصیلدار شیرنگل کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپوں کا دورہ کیا اور ان کے دستاویزات کی جانچ کی۔ انہوں نے این او سی اور قانونی دستاویزات نہ ہونے پر مختلف پٹرول پمپس کو سیل کر دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد فیاض اورنائب تحصیلدار دیر نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے پیش نظر امتحانی مراکز کے قریبی بک شاپس کا معائنہ کیا۔اس معائنہ کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں، جیسے نقل میں معاون پاکٹ گائیڈز کی فروخت اور فوٹو اسٹیٹ مشینوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام تھا۔چیکنگ کے دوران امتحانی قواعد کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکان داروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور نقل میں استعمال ہو نے والا مواد جیسے پاکٹ گائیڈ وغیرہ ضبط کر لی گئی۔