دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جواد علی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 12 اور 13 اپریل 2025 کو منعقد ہونے والے ایٹا (ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی) ٹیسٹ کے سلسلے میں انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایٹا ٹیسٹ کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل اینڈ فیمیل دیر بالا،تمام ٹی ایم اویز،ڈی ایس پی ہیڈکواٹردیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف اہم امور پر مشاورت کی گئی جن میں مؤثر ٹریفک مینجمنٹ پلان کی تشکیل، امتحانی مرکز تک آمد و رفت کی سہولت، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، بشمول مرد و خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، پارکنگ کے مربوط انتظامات، ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی تعیناتی اور اسٹریٹجک مقامات پر رہنمائی کے لیے سائن بورڈز کی تنصیب شامل تھے۔ اس کے علاوہ، امتحانی اوقات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور ٹیسٹ کا انعقاد خوش اسلوبی سے ممکن ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے