سوات (مانند نیوز) سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ملاکنڈ ڈویژن کے ٹیکس چھوٹ میں مزید توسیع کا مطالبہ کر دیا، موجودہ حالات میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام ٹیکسز دینے کے متحمل نہیں، سوات چیمبر آف کامرس نے جس طرح پہلے ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف اپنا بھر پور اور جامع کردار ادا کیا اسی طرح آئندہ بھی تمام سیاسی جماعتوں کے مشران، عوامی نمائندوں، تاجروں اور تمام تنظیموں کو پلیٹ فارم مہیا کرے گی، اس سلسلے میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر نور محمد خان بائی پاس مینگورہ میں منعقد ہوا جس میں یوسف علی خان، عدنان علی، سیکرٹری جنرل محمد اقبال، خالد خان، علی محمد خان، اکبر خان، بلال رحمان، عمر علی باچا، جہانزیب گوگل، عبید اللہ عابد، عثمان،فرہاد علی، رحیم زادہ، شہزاد اکبر، محمد صادق خان، ہارون رشید، محبوب ہارون، عبدالبصیر، امجد علی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں ممکنہ ٹیکس کے نفاذ کو روکنے کیلئے نور محمد خان، یوسف علی خان، عدنان علی اور فرہاد علی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی کمیٹی ممبران سیاسی جماعتوں کے مشران، انتظامیہ اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کرے گی اور انہیں صنعت کاروں، تاجروں اور عوام کی تشویش سے آگاہ کرے گی، سوات چیمبر کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور سوات طالبانائزیشن، قدرتی آفات سے متاثرہ ہے یہاں کے عوام کسی بھی صورت ٹیکسز دینے کو تیار نہیں، سوات کی ایک مخصوص حیثیت ہے جس کا خاتمہ یہاں کے عوام کو قبول نہیں، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سوات چیمبر 25 اپریل سے ٹیکسز کے ممکنہ نفاذ کیخلاف عملی جدوجہد کا آغاز کرے گی اجلاس میں سوات میں انڈسٹرئیل اسٹیٹ کے قیام اور چیمبر دفتر کیلئے سرکاری اراضی کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے