پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاءاللہ نے، dream housing society, Elite Homes اور Al Aqsa housing society کو سیل کر دیاڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مندرجہ بالا ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کر دیاتفصیلات کے مطابق، یہ رہائشی سوسائٹی قانونی تقاضے پورے کیے بغیر قائم کی گئی تھیں اور متعلقہ حکومتی اداروں سے منظوری حاصل کیے بغیر پلاٹس کی فروخت میں مصروف تھی۔ عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات کے تحت ان سوسائٹی کو بند کر دیا گیاکارروائی کے دوران انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر موجود افراد کو آگاہ کیا کہ بغیر قانونی منظوری کے بنائی گئی سوسائٹیز میں سرمایہ کاری عوام کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاءاللہ نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے