باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی افسران، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ریسکیو 1122، ٹی ایم ایز، سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عارف نے ڈینگی سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر، اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کی مؤثر روک تھام کے لیے آگاہی مہمات، عملی اقدامات، اور مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ واٹر ٹینکس کی صفائی، آئی سولیشن وارڈز کی تیاری، بازاروں میں اسپرے اور صفائی، راغگان اور تلی ڈیم کے اطراف فوکس اسپرے، پرانے ٹائرز اور کباڑ کی بروقت تلفی، اور پبلک ہیلتھ کے تحت تمام واٹر سورسز کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ڈینگی کے ممکنہ خطرے کو مؤثر طور پر روکا جائے تاکہ عوام کو اس موذی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے