اورکزئی (مانند نیوز)ضلع اورکزئی کے بیزوٹ اور ضلع کوہاٹ کے محمد زئی اقوام کے مابین حدبندی کے تنازعہ کے حل تک تیگہ برقرار رکھنے پر دونوں اقوام کے مشران نے اتفاق کرلیا۔یہ اتفاق جمعرات کے روز کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں منعقدہ مذکورہ اقوام کے مشران کا مشترکہ جرگہ میں کیا گیا جس کی صدارت کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے کی۔جرگہ میں شفیع جان ایم پی اے، اورنگزیب خان ایم پی اے، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال اورکزئی، سابق ایم این اے حاجی باز گل آفریدی اور علاقہ مشران کے علاوہ دونوں اضلاع کے انتظامیہ اور پولیس کے متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔مشترکہ جرگہ میں دونوں اقوام سے اراکین اسمبلی شفیع جان اور اورنگزیب خان سمیت 4،4 مشران پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا جو اپنے اپنے اقوام سے مشورہ کر کے بمعہ متعلقہ دستاویزات آئندہ کی نشست میں شرکت کریں گے اور حدبندی کے مستقل حل تک جرگہ بلا تعطل جاری رہے گا جس میں اراکین اسمبلی بھی شریک رہیں گے۔کمشنر کوہاٹ نے دونوں اقوام کے مشران کی جانب سے تنازعہ کے حل کیلئے مثبت سوچ اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی میں قوم کی بقاء ہے اور نئی نسل کیلئے ایسی سوچ رکھنے والی قومیں ہی ترقی و خوشحالی کے منازل طے کرتی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ دونوں اقوام کی باہمی رضا مندی سے یہ تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا اور یہ ماضی کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تعاون کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے