پبی (مانند نیوزا)ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کے وفد کا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے ساتھ ملاقات،ملاقات میں نوشہرہ پریس کلب کے حوالے سے بات چیت کی گئی، وفد کی قیادت ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس نوشہرہ کے صدر سید ندیم شاہ ٹیپو نے کی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کی وفد نے سید ندیم شاہ ٹیپو کی صدارت میں آج ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے ملاقات کی، وفد میں جنرل سیکرٹری محمد آمین، فرحت شاہ، محمد اسد، شعیب اعوان، حاجی نیاز علی، رخسار زادہ اور رویم باچا کے علاوہ نوشہرہ پریس کلب کے سینئر رہنماءحاجی نثار احمد خان بھی موجود تھے، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ نوشہرہ کی وفد نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نوشہرہ کو نوشہرہ پریس کلب کے حوالے سے تفصیلات بیان کئے، اور نوشہرہ پریس کلب کو فعال بنانے کے لیے لائحہ عمل بتایا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے وفد کو یقین دلایا کہ ان شاءاللہ جلد ہی نوشہرہ پریس کلب کے تمام مسائل کو ختم کرکے نوشہرہ پریس کلب کو فعال بنادیا جائے گا، اور ورکنگ جرنلسٹ کو نوشہرہ پریس کلب کا مکمل حصہ بنایا جائے گا، جس پر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی طرف سے دلائے گئے یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات پیش کئے