اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات وسیع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دوستی اسلامی دنیا کے مفاد کے فروغ میں معاون و مدد گار ثابت ہو گی۔

سعودی وزیر دفاع کی آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات، شاہ سلمان کا خط دیا

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں اور دونوں علاقائی تعاون میں ایک نمونہ بن سکتے ہیں۔

سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ قیادت کی ہدایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملا قات کی، جس میں قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے