شانگلہ(مانند نیوز)کوہستان سمیت شاہراہِ قراقرم شدید طوفانی بارش سے لینڈ سلائیڈنگ قراقرم مختلف6مقامات پر بندہوگیا،بھاری مشنری کے ذریعے شاہراہِ قراقرم کی بحالی کیلئے کام تیزی سے جاری ہیں۔چند مقامات کو چھوٹے گاڑیوں اور ون وے کیلئے کھول دیا گیا۔کوہستان، گلگت بلتستان کا ضلع دیامر اور اپر کوہستان میں رات گئے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تھاجس کے باعث شاہراہِ قراقرم مختلف مقامات [پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اپر کوہستان کے تقریباً 6 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لئے بند ہے۔ اپر کوہستان کا علاقہ داسو کے حدود سمیت چھ مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔شاہراہِ قراقرم کی بندش سے مال بردار گاڑیاں اور مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔شاہراہِ قراقرم کی بندش سے گاڑیوں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ شاہراہِ قراقرم کی بحالی کا کام تاحال شروع نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مبطابق کوہستان میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم کی بحالی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں،کوہستان، چلاس تا گلگت سیکشن شاہراہِ قراقرم کی بندش کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس۔شاہراہ قراقرم کوہستان سیکشن میں 6 مختلف مقامات پر بند شاہراہ کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے ثمر نالہ سے گلگت سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے