شانگلہ(مانند نیوز)پنشن کارڈ کے اجراء میں تاخیر پر شدید تشویش، بزرگ پنشنرز کو مشکلات کا سامنا۔ آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر حاجی فضل معبود خان نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کارڈ بنانے میں حائل شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہیں۔انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں پنشنرز کارڈ بنوانے کے لیے متعلقہ دفاتر کا رخ کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے یہ سہولت گزشتہ دو سال سے معطل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈ کے فارم ڈائریکٹر ٹریژری اینڈ اکاؤنٹ کے دفتر میں التواء کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے بزرگ پنشنرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صدر فضل معبود خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز اضلاع سے تعلق رکھنے والے ضعیف العمر پنشنرز اپنے پنشن کارڈ کے حصول کے لیے پشاور کا سفر کرتے ہیں، جس سے انہیں مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہیں۔ پشاور پہنچنے پر انہیں دفتر کی جانب سے یہ جواب ملتا ہے کہ پنشن کارڈ بنانے والی مشین گزشتہ دو سال سے خراب پڑی ہے اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اس کی مرمت نہیں ہو سکی ہے۔ دفتر کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے فنڈز کے لیے محکمہ خزانہ کو درخواست دی ہے، لیکن تاحال فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔حاجی فضل معبود خان نے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخواہ اور سیکرٹری خزانہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈائریکٹر ٹریژری اینڈ اکاؤنٹ کو پنشنکارڈ مشین کی مرمت کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ممکن نہیں ہے، تو باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے یہ سہولت ختم کر دی جائے تاکہ یہ ضعیف العمر پنشنرز مزید اذیت سے بچ سکیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لینے اور پنشنرز کی مشکلات کو حل کرنے کی اپیل کی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے