وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے شولام میں واقع شیخ فاطمہ ہسپتال کو کئی ماہ کی غیر فعالیت کے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ ہسپتال کے عملے کو ان کی رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔ اس پیش رفت پر مقامی آبادی اور سیاسی و سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی جنرل سیکریٹری عمران مخلص وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ فاطمہ ہسپتال کے عملے کو گزشتہ کئی مہینوں سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال ایک غیر سرکاری تنظیم (NGO) "TCP” کے حوالے کنٹریکٹ کی بنیاد پر دیا گیا ہے، تاہم انتظامی مسائل کے باعث ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی تھی جو اب حل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان، ایم این اے زبیر خان وزیر اور ایم پی اے عجب گل وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کریں اور عوام کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں۔جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر اسد اللہ بھیر نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے عملے کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہو رہی تھی، تاہم مقامی سیاسی جماعتوں، لوکل کمیونٹی اور دیگر طبقات کی مسلسل کوششوں سے اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، اور ہسپتال دوبارہ اپنے معمولات کی طرف لوٹ آیا ہے۔اسی موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ارشد ہارون وزیر نے کہا کہ ماضی میں شیخ فاطمہ ہسپتال پورے وزیرستان کے لیے ایک اہم طبی مرکز کی حیثیت رکھتا تھا، لیکن تنخواہوں کی بندش کے باعث اس کی فعالیت میں کمی آ گئی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ قیادت کی کوششوں سے ادارہ ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی طرف لوٹے گا۔شیخ فاطمہ ہسپتال شولام کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ہسپتال میں اعلیٰ معیار کے ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ عملے کی فراہمی ہے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شیخ فاطمہ ہسپتال کو شہر کے بڑے ہسپتالوں کے برابر لا کھڑا کیا جائے گا، اور جنوبی وزیرستان کے عوام کو معیاری صحت کی سہولیات ان کے اپنے علاقے میں مہیا کی جائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے