پبی (مانند نیوز) عالمی ٹی۔بی دن کا سیمینار خیبر میڈیکل یونیورسٹی حیات آباد پشاور میں 21 اپریل کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مدثر شہزاد پراجیکٹ ڈائریکٹر پروونشل ٹی۔بی کنٹرول پروگرام خیبر پختونخوا نے کہا کہ عالمی ٹی۔بی دن کے حوالے سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی حیات آباد پشاور کے آڈیٹوریم ہال میں 21 اپریل بروز پیر صبح 10 بجے سیمینار منعقد ہوگا۔ جس کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے ہیلتھ ایڈوائزر احتشام علی خان ہوں گے۔ عالمی ٹی۔بی دن کے سیمینار سے خیبر میڈیکل کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر شاہد اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد سلیم، ٹی۔بی ڈپریشن کنٹرول ڈاکٹر سید فاروق اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پروونشل ٹی۔بی کنٹرول ڈاکٹر مدثر شہزاد خطاب کریں گے عالمی ٹی۔بی دن کا سمینار خیبر میڈیکل یونیورسٹی حیات آباد کے آڈیٹوریم ہال میں تمام تر انتظامات کو مکمل کیا گیا۔ہال کے اندر اور باہر ٹی۔بی کی آگاہی کے پینا فلیکس اور بینرز لگائے گئے۔ ڈاکٹر مدثر شہزاد نے کہا کہ ٹی۔بی ایک لا علاج مرض نہیں ہے۔ ٹی۔بی کا مفت علاج خیبر پختونخواہ میں دستیاب ہے۔ بلغم یا بلغم میں خون آنا، وزن میں کمی ہونا،دو ہفتے سے زائد کھانسی، بھوک نہ لگنا، رات کو ہلکا بخار آنا، پسینہ آنا ٹی۔بی سے 100 فیصد نجات حاصل کرنے کے لیے 6 مہینے کا مفت علاج مفت فراہم کر رہے ہیں۔ حکومت سرپرستی اور خود احتسابی، مالی وسائل کی فراہمی،تمام شعبہ جات کی شراکت داری کے ساتھ اور معاشرے کی اجتماعی شرکت کے ساتھ ہم عزم کر کے ٹی۔بی کو ختم کریں گے۔ٹی۔بی مریضوں کے لییفری ٹیسٹ اور ادویات مفت دی جاتی ہیں۔ ہمارے ہاں اس کی پوری تشخیص موجود ہے۔ خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ٹی۔بی کے مراکز موجود ہیں۔ جہاں پر ٹی۔بی کے ماہر ڈاکٹرز اور لیب سٹاف مریضوں کی خدمت کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ ٹی۔بی ہیڈ کوارٹرز عالمی معیار کے ایک جدید اور تمام طبی سہولتوں سے آراستہ لیبارٹری بھی موجود ہے