شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں 21 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ مکمل،ضلع بھر میں 1لاکھ 89ہزارپانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیوکے قطرے پلائیں جائیں گے،جس کیلئے 917موبائل ٹیمیں،38فکس ٹیمیں،24ٹرانزٹ ٹیمیں اور6رومینگ ٹیمیں سمیت 985ٹیمیں حصہ لے گی اورگھرگھرجاکربچوں کو پولیوکے قطرے پلائیں جائیں گے۔اس حوالے سے گزشتہ روز شانگلہ میں انسداد پولیو مہم کے لیے میٹنگ کا انعقادکیاگیااوراپریل 2025 سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ضلعی انتظامیہ کے افسران، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور WHO کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں پولیو مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پری کیمپین تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ تمام متعلقہ اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کو پولیو سے مکمل پاک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز بھرپور کردار ادا کریں گے۔میٹنگ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر شانگلہ ڈاکٹر نظر محمد خان نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔