پشاور (مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد بلال محمدزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نہ صرف پاکستان کی خالق جماعت ہے بلکہ اس کی بنیاد ہی اصولوں، خدمت، اور قومی مفادات کے تحفظ پر رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر چودھری شجاعت حسین ایک دور اندیش، بردبار اور باوقار رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ سیاست کو مفاہمت، استحکام اور قومی وحدت کا ذریعہ بنایا۔ ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ایک بار پھر سیاسی افق پر متحرک اور مضبوط ہو رہی ہے۔ محمد بلال محمدزئی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک نظریاتی اور اصولی جماعت ہے، جس میں کارکنان ہی اصل طاقت ہیں۔ وہ مخلص اور وفادار ورکرز جنہوں نے ہر دور میں پارٹی کا پرچم تھامے رکھا، ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام نوجوانوں کو، جو ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں آنا چاہتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی سوچ رکھنے والے باکردار نوجوان، عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندے، اور وہ افراد جو ملک کے لیے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں۔ ہمارا دروازہ ہر محب وطن، نظریاتی اور پرخلوص شخص کے لیے کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو نہ صرف پاکستان کی اساس ہے بلکہ آج بھی قومی مسائل کے حل، اداروں کے استحکام اور عوامی فلاح کا حقیقی راستہ ہے۔ محمد بلال محمدزئی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آنے والے وقت میں ایک بار پھر ملک کی مؤثر سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی، اور ہر مخلص پاکستانی کو اس سفر میں شریک ہونا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے