کرک (مانند نیوز)پورے ضلع کرک میں پولیو مہم کامیابی کیساتھ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان بذات خود پولیو ٹیموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ اِس سلسلے میں مہم کے پہلے روز پیر کو ڈپٹی کمشنر کرک نے تحصیل کرک کے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور متعدد فیکس اور ٹرانزٹ ٹیموں کی نگرانی کرتے ہوئے ان کا ریکارڈ چیک کیا۔اِس دوران انہوں نے شہیدان، تبی خواہ، میٹھا خیل، آیا خیل و دیگر علاقوں میں پولیو مہم میں مصروفِ کار ٹیموں کا معائنہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے اس دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر لوگوں سے پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔ ڈپٹی کمشنر کرک نے کہا کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو میٹھا خیل کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری، او پی ڈی، لیبارٹری، ایمرجنسی و دیگر ریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر کرک نے عوامی ایجنڈا کے تحت ہسپتال کی صفائی و مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے