کرک (مانند نیوز) حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کرک صاحبزادہ سمیع اللہ نے ضلع کرک میں صفائی مہم کا افتتاح کر لیا۔ اس موقع پر ان کی قیادت میں آفس سے تحصیل چوک تک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکموں کے حکام کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں اور صفائی کے عملے نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تینوں تحصیلوں کے میونسپل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے گندگی کے ڈھیر کو ختم اور تمام گلی محلوں کا صاف کیا جائے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ صفائی کی اہمیت سے متعلق حدیث شریف پر عمل کر کے اپنے گلی محلوں کو صاف رکھیں کیونکہ صاف ستھرا ماحول ایک تندرست معاشرے کی نشانی ہے۔ اسی طرح کچرا وغیرہ کو بھی ٹی ایم ایز کی طرف سے نصب کئے گئے ڈسٹ بینز میں ڈالیں۔