اسلام آباد (مانند نیوز)مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کیا گیا۔
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں 1500 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے
پہلگام حملہ، کشیدگی بڑھ گئی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
پہلگام واقعہ بھارتی حکومت، ایجنسیز کا منصوبہ ہے، عرفان صدیقی
کشمیریوں کو سرینگر، اننت ناگ، کلگام، پلوامہ، شوپیاں، گندربل اور بڈگام سے گرفتار کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔