کوہاٹ (مانند نیوز)اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کا تنظیمی اجلاس فیروز خان صادق کی زیرصدارت کوہاٹ میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے جملہ اراکین نے بھر پور شرکت کی۔ سید معصوم شاہ معصوم نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے۔اجلاس میں پروفیسر محبت خان خٹک کی وفات پر خالی ہونے والی نشست پر نئے چیئرمین کی تعیناتی اور تنظیم کے سابقہ صدر حضرت الرحمان حضرت کی کتاب اور تنظیم کے مشترکہ تذکرے کی اشاعت پر مشتمل 2 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔اجلاس میں اتفاق رائے سے تنظیم کے موجودہ ڈپٹی چیئرمین پہلوان شاہ سیاوال کو چیئرمین جبکہ محمد روخان کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا۔ اسی طرح نہ صرف حضرت الرحمان حضرت اور تنظیم کے مشترکہ تذکرے کواپنی مدد آپ اور ضلعی حکومت کے تعاون سے شائع کرنے کا فیصلہ ہوا بلکہ دوسرے شعراء کرام کی کتابیں بھی مرحلہ وار شائع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں اشرف اللہ اشرف، غلام شیر ٓافریدی، سید ظفر شاہ ظفر، خاموش خٹک، گل صاحب خان آفریدی، ملت خان آفریدی، پرنسپل ظفر اللہ وزیر، فیروز خان صادق، سید معصوم شاہ معصوم، محمد عارف، مولانا عبدالحلیم الحکیمی، ذاکر اورکزئی، رحمت شاہ رحمت، محمد روخان، پہلوان شاہ سیاوال، ابشار آفریدی، نیاز علی طالب اور دیگر نے شرکت کی۔