قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسرنے کہا ہے کہ محکمہ صحت ملیریا کے علاج اور بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں، ملیریا ایک ایسی بیماری ہے جس سے آسانی سے بچا جاسکتا ہے، ہمارا مقصد لوگوں کو بتانا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ، پانی کے جمع ہونے والی جگہوں کی صفائی اور مچھردانی کا استعمال جیسے آسان اقدامات کرکے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نیقاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ،محکمہ صحت کے مطابق اس سال کی مہم ً زیرو ملیریا، یہ ممکن ہے ً۔ کے عنوان سے منائی جا رہی ہے اور اس کا مقصد 2030 تک پاکستان میں ملیریا کا مکمل خاتمہ ہے سیمینار کے بعد، شرکاء نے ایک خصوصی آگاہی واک بھی کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے