پشاور(مانندنیوز)عابد نواز کا این سی ای جی پشاور میں پی ایچ ڈی تھیسس کاکامیاب دفاع

پشاور، 25 اپریل 2025: نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس اِن جیالوجی کے پی ایچ ڈی سکالر عابد نواز نے اپنی پی ایچ ڈی تھیسس کامیابی سے مکمل کی، جو ڈاکٹر محمد ساجد، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف جیالوجی، یونیورسٹی آف پشاور کی نگرانی اور ڈاکٹر وقاص احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر، این سی ای جی کی معاون نگرانی میں انجام دی گئی۔ ڈاکٹر محمد ظفر، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے، بیرونی ممتحن کے طور پر شریک تھے۔

این سی ای جی کے میڈیا سیل کے مطابق، ان کے تحقیق میں شمالی پاکستان کی مختلف اقسام کی چٹانوں پر منفی درجہ حرارت سے لے کر 1000 سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے نتائج شمالی پاکستان میں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر سول اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے انتہائی مؤثر اور قابلِ عمل ہیں۔ عابد نواز نے اپنی تحقیق پر مبنی چار مقالے بین الاقوامی شہرت یافتہ جرائد میں شائع کیے ہیں۔ امتحانی کمیٹی اور حاضرین نے تحقیق کو خوب سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے