وانا (مانند نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر ملک گیر ہڑتال اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کی جانب سے رستم بازار وانا میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر اسد بھیر نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسد بھیر نے کہا کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، مگر انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مسلم اُمہ پر زور دیا کہ وہ محض مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر قبلہ اول کے مظلومین کی عملی مدد کریں۔ریلی کے شرکاء فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھے اور غاصب صہیونی قوتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ شرکاء نے اسرائیلی بربریت پر عالمی طاقتوں کی خاموشی کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا۔اسد بھیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جماعت اسلامی افغانستان، سابق فاٹا اور بلوچستان کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کی عملی اور بھرپور مدد کی جائے۔افغان مہاجرین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبردستی ملک بدر کرنا ایک غیر دانشمندانہ اقدام ہے۔ افغان مہاجرین یہاں برسوں سے کاروبار اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں۔ جماعت اسلامی ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں عزت کے ساتھ پاکستانی شہریت دی جائے، کیونکہ آئین پاکستان اور ملکی قانون اس کی اجازت دیتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے