اپر چترال(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال، تحصیل میونسپل انتظامیہ مستوج اور تحصیل میونسپل انتظامیہ موڑکہو/تورکہو کی طرف سے قاقلشٹ اور اس کے مضافات میں بھرپور صفائی مہم عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال احسان آفریدی نے صفائی مہم کی نگرانی کی۔ تحصیل میونسپل آفیسر مستوج مصباح الدین، تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/ تورکہو شفیق الرحمن نے صفائی مہم میں بہ نفس نفیس شرکت کی۔ صفائی مہم میں محکمہ ٹی،ایم،ایز کے سینیٹری ورکرز، ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے لیویز اہلکاروں، محکمہ جوڈیشری اور سول سوسائٹی کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ دوران مہم کوڑا کرکٹ اکھٹے کرکے مخصوص dumping point پر ڈھانپ کر دئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے