ملاکنڈ(مانند نیوز)فش ہچری تھانہ ملاکنڈ میں مہاشیر بریڈنگ سیزن کا آغاز ہوگیا گذشتہ ماہ مارچ اور اپریل میں مصنوعی طریقے سے ہزاروں کی تعداد میں مہاشیر مچھلی کی افزائش نسل کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر فشریز ضلع مالاکنڈ محمد الیاس خان نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہاشیر قومی مچھلی ہے اور حکومت نے تھانہ بائزئی مالاکنڈ میں اس کے لیے باقاعدہ مہاشیر ریسرچ سٹیشن قائم کیاہے جہاں اس مچھلی پر ریسرچ کی جاتی ہے اور ہرسال لاکھوں کی تعداد میں مہاشیر مچھلیوں کی افزائش نسل کرکے قدرتی پانی ندی دریاؤں میں چھوڑی جاتی ہے تاکہ اس کی نسل ناپید نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ مالاکنڈ میں جس مقصد کے لیے یہ ریسرچ اسٹیشن قائم ہوئی ہے اس میں فشریز سٹاف کامیاب ہوچکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے