کوہاٹ (مانند نیوز) اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کے زیر اہتمام ممتاز شاعر منصور حسین منصور کی زیر صدارت دیار غیر سے چھٹی پر آئے ہوئے ممتاز شعراء کرام عابد فراز، ابشار آفریدی، سعید اورکزئی اور تنظیم کے ڈپٹی چیرمین محمد روخان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے مہمان شاعر طاہر عزیز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔غلام شیر آفریدی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ تنظیم کے صدر فیروز خان صادق نے دیار غیر سے چھٹی پر آئے ہوئے مہمانوں کا تعارف کرایا۔اعزازی مہمانوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس تنظیم کی یہ خوبی رہی ہے کہ کوہاٹ آنے یا یہاں سے جانے والے شعراء کرام کے اعزاز میں ایک ادبی پروگرام کا انعقاد ضرور کرتے ہیں جو کہ اچھی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ کوہاٹ میں ادبی تنظمیں فعال ہیں جو کہ ادب اور زبان کی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کررہی ہیں۔ صدر محفل منصور حسین منصورنے کہا کہ ان کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ آج اس تقریب میں بطور صدر موجود ہیں۔ انہوں نے اپنی طرف سے تنظیم کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر زبان اور ادب کی خدمت کریں گے۔ دوسرے دور میں آزاد مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملت خان آفریدی، فیروز خان صادق، نیاز علی طالب، رحمت شاہ رحمت، ڈاکٹر شاکر اورکزئی، ذاکر اورکزئی، پہلوان شاہ سیاوال، سید معصوم شاہ معصوم، رحیم خان مجروح، خالد پختون، خاموش خٹک، محمد قاسم القاسمی، مولانا عبدالحلیم الحکیمی، ادریس امیل، صدیق سروری،سید ظفر شاہ ظفر، منصور حسین منصور، عابد فراز، ابشار آفریدی، محمد روخان، سعید اورکزئی، طاہر عزیز، گل صاحب خان آفریدی، اشرف اللہ اشرف اور دیگر نے کلام پیش کرکے بھر پور داد وصول کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے