کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کریں اور سڑکوں، بازاروں اور فٹ پاتھوں سے ہر قسم کی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور پرائس مانیٹرنگ کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے ضابطگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، کوہاٹ پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے مزید ہدایت کی کہ بازاروں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جائیں اور مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے موثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تاکہ دکاندار اور دیگر افراد قانون کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔ متعلقہ حکام کو قیمتوں کی مانیٹرنگ رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے افغان مہاجرین کی ری میپنگ اور ان کی باعزت واپسی کے طریقہ کار کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد کیا اور متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں جامع اور قابل عمل حکمت عملی اپناتے ہوئے ضروری اقدامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے