اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔

انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا۔ خدا کرے کہ یہ راستہ میرے لیے ترقی، سیکھنے کا موقع، کامیابی اور خوشیاں لائے۔ آمین۔‘

جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا جس کا اظہار صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔

حجاب کا مطلب صرف سر ڈھاپنا نہیں ہوتا: نمرہ خان

صارفین نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا وہ حج پر جارہی ہیں؟ بعض صارفین نے نیے سفر کے آغاز پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اللّٰہ استقامت عطا فرمائے۔

تاہم اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرکے صارفین کی مشکلات حل کر دی اور نئے انداز کی وضاحت بھی دے دی۔

انہوں نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بدلا ہوا یہ انداز میرے آنے والے نئے ڈرامے کے لیے ہے۔

اداکارہ نے نئے ڈرامے سے متعلق تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن لکھا کہ میں بہت پُرجوش ہوں، میں اپنے نئے کردار کے ساتھ جلد آ رہی ہوں، ایک نئے سفر کے لیے تیار ہوجائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے