پبی (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے اکبر پورہ بازاراور پٹوار خانہ اکبر پورہ کا تفصیلی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے اکبر پورہ بازار کا تفصیلی دورہ کیااس موقع پر انہوں نے بازار میں موجود مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا، جن میں گوشت، چکن، سبزی، پھل، بیکری، نانبائی اور جنرل اسٹورز شامل تھے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں تول میں ممکنہ کمی صفائی و ستھرائی کے معیارکا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ نرخنامہ کھلی جگہ پر آویزاں کریں۔ کسی بھی قسم کی گرانفروشی، ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیائکی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ایسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے پٹوار خانہ اکبر پورہ کا بھی دورہ کیا جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر نے رجسٹر انتقالات،روزنامچہ واقعاتی،کارگزاری کا معائنہ کیا۔ جو کہ تسلی بخش پایا گیانیز وہاں پر آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور پٹواریوں کو سائلین کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لئے احکامات جاری کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے