دیر بالا (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید اکبر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر سہیل احمد نے تحصیل لرجم میں مختلف بازاروں اور کرش پلانٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر نے داروڑہ بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی دکانیں،ہوٹل اور اسٹورز کا معائنہ کیا، قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف کرش پلانٹس کا معا ئنہ کیا۔ معائنے کے دوران غیر قانونی کرش پلانٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ دیگر کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قانون پر سختی سے عملدرآمد اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے