ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمٰن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ ریاض محسود نے پل چوکی بازار میں مختلف ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہوٹلوں میں فراہم کی جانے والی خوراک کی صفائی، معیار، روٹی کے وزن اور مقررہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے سات (07) ہوٹل منیجرز کو حوالات بھیج دیا گیا جبکہ متعدد ہوٹل مالکان کو موقع پر ہی جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کیے کہ آئندہ کے لیے انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کرکے ہوٹلوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔