ملاکنڈ (مانند نیوز)محکمہ فشریز مالاکنڈ نے چکدرہ پل کے قریب دریائے سوات میں ہزاروں کی تعداد میں قومی مچھلی مہاشیر کے مزید بچے چھوڑدی گئی شکاری حضرات ان دنوں میں مچھلیاں پکڑنے سے گریزکریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فشریز مالاکنڈ محمد الیاس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ابراراحمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالاول،ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سوات سجاد خان،اکاونٹ افیسر نثار خان اور ڈائریکٹر جنرل اف فشریز کے نمائندوں کے ساتھ معززین علاقہ بھی موجودتھے۔ ڈائریکٹر فشریز محمد الیاس نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مہاشیر ایک قومی مچھلی ہے اور اس کی افزائش نسل میں فشریز ملاکنڈ اپنا بھر پورکرداراداکرتی ہے اور اس مقصدکے تحت فش ہچری تھانہ ضلع مالاکنڈ میں اس کی افزائش نسل پوری جاں فشانی کے ساتھ کررہی ہے انہوں نے شکاری حضرات کو متنبہ کیا کہ وہ ان دنوں میں مچھلیوں کی شکارسے گریز کریں خصوصا غیرقانونی اور خطرناک اشیاء کے ذریعے اس سے اجتناب کریں بصورت دیگر ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے