ملاکنڈ (مانند نیوز)صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اطلاع دینے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز کے ہمراہ ملاکنڈ میں نصب سائرن سسٹم کی ٹیسٹنگ کی تاکہ اس کی کارکردگی و فعالیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ نصب شدہ سائرن سسٹم کو مکمل طور پر فعال پایا گیا۔