گلیات (مانند نیوز)گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین بورڈ آف گورنر محمد جانزیب خان کی صدارت میں کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلیات کے ترقیاتی، انتظامی، مالی اور سیاحتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیسپاک کی باقاعدہ منظوری کے بغیر کوئی بھی عمارتی نقشہ منظور نہیں کیا جائے گا، اور گلیات کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ چیئرمین بورڈ آف گورنر نے واضح ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔چیئرمین نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لیے جرمانوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، اور قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے جی ڈی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔اجلاس میں ریوینیو معاملات میں شفافیت اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ، انتظامی اور مالیاتی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔پانی کی فراہمی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ گلیات کے لیے نئے آبی وسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔ ڈونگا گلی واٹر اسکیم کے تحت پہلے گلیات کے عوام کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ڈونگا گلی کی یومیہ ضرورت 50 ہزار گیلن ہے، جبکہ موجودہ فراہمی 30 ہزار گیلن ہے۔ ضرورت پوری ہونے کے بعد ہی مری واٹر بورڈ یا ملحقہ علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔مزید برآں، اجلاس میں گلیات میں سڑکوں کے کنارے پارکنگ مقامات کی نشاندہی، پارکنگ ریٹ کا تعین اور اسٹیکرز کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سیاحتی موسم میں ٹریفک کے مسائل کو کم کیا جا سکے۔چیئرمین نے بورڈ اف گورنر گلیار ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جہانزیب خان نے ہدایت کی کہ آئندہ بورڈ اجلاس میں گلیات میں کمرشل و رہائشی پانی کی بلنگ، بلوں کی وصولی اور اس سے متعلق مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے