پبی (مانند نیوز)ایپکا نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔حکومت نے وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ کرکے ملازمین کو زندہ درگور کردیا۔وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے ان کو غریب ھونے سے بچا لیا۔ وفاقی وزراء کی تنخواہیں بڑھانے میں ابھی IMFسے منظوری لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔اب وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات پر IMFکا ڈرامہ رچا کر ملازمین کو ٹرخایا جائے گا۔اور پنشن کموٹیشن اور تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ھوگا۔ایپکا نے وفاقی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان کردیا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے وفاقی وزراء و مشیروں کے تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کرکے ملازمین کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا۔موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ھاتھوں سے لوٹا۔سرکاری ملازمین عرصہ دراز سے سراپا احتجاج ہیں۔مطالبات کی منظوری اور اپنے حقوق کیلئے پارلیمنٹ ھاوس اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے۔دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا۔جب تک حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن کموٹیشن میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس اور دیگر مراعات دینے کا اعلان نہ کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے