اسلام آباد (مانند نیوز)آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل اور بھر پور حمایت کا اعلان کردیا۔

برادر اسلامی ملک آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستانی حکومت کو خصوصی پیغام پہنچایا ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔

صدر آذربائیجان الہام علیوف کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، یوم پاکستان پر مبارکباد

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، ہماری بھرپور حمایت پاکستان کے ساتھ ہے۔

آذربائیجان کی جانب سے متاثرین کی اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا گیا، ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔

آذربائیجان کی جانب سے پاک بھارت تنازعہ کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے