اسلام آباد (مانند نیوز)وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں۔

انہوں نے بھارتی بزدلانہ حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پچھلے کئی دن سے خطے میں تماشا لگا رکھا ہے، بھارت کو عالمی قوانین کے احترام کا بھی کچھ خیال نہیں ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے اشتعال پھیلا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کے خلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان کے مذہبی مقامات پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا۔ بھارت نے امرتسر اور گولڈن ٹمپل پر بھی فالس فلیگ آپریشن کیا لیکن پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے۔

پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے، رمیش سنگھ اروڑا

پنجاب کے وزیر اقلیتی امور کا کہنا ہے کہ بھارت نےخواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں کا لہو پوچھتا ہے ہم کس سے انصاف لیں؟ دوسری جانب پاکستان نے بھارت میں سکھوں کے کسی مذہبی مقام پر حملہ نہیں کیا لیکن بھارت سکھ مسلم دوستی کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں بسنے والی اقلیتیں خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں، آج بھارت کے اندر مسیحی، کشمیری، سکھ، مسلمان سب پریشان ہیں۔

رمیش سنگھ اروڑہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، آج بھی کرتار پور کے دروازے کھلے ہیں، سکھ یاتریوں کا ویزا ختم نہیں کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے