پشاور(مانند نیوز) پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے شاردرہ نیلم ویلی میں نوری ٹاپ کے دشوار گزار برفانی راستے جلکڈ آنے والے 22 افراد آرہے تھے ۔ شدید برفباری اور خراب موسمی حالات کے باعث پھنسے پانچ افراد کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی آور ناراں پولیس کے افسران و جوانوں کی مشترکہ کاوشوں سے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ متاثرہ تمام افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے، جو آزاد کشمیر کے علاقے شاردہ میں کاروباری سرگرمیوں سے منسلک تھے۔ ، جن میں سے 14 افراد بحفاظت اپنے علاقوں تک پہنچ گئے، جبکہ 8 افراد نوری ٹاپ کے قریب گلیشیئر کی زد میں آکر پھنس گئےتھے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی کے ڈی اے سٹاف ناراں پولیس ریسکیو آور ٹورزم پولیس نے مشترکہ طور پر جلکھڈ کے راستے سے ریسکیو آپریشن شروع کیا بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو بحفاظت ریسکیو کر کے جلکھڈ پہنچایا۔ دیگر تین افراد کو شاردہ آزاد کشمیر پولیس نے ریسکیو کیا،بدقسمتی سے، ان میں سے ایک شخص، گل زادہ ولد طور خان، آکسیجن کی کمی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اداروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھر پور سراہا گیا، جبکہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ نے اداروں کی بروقت کارروائی پر دلی شکریہ اور خراجِ تحسین پیش کیا تمام آفراد کو ناران سے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے