سخاکوٹ (مانند نیوز) درگئی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے معرکہ حق میں فتح پر پاکستان ارمی اور خصوصاً پاکستان ائیر فورس کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے حالیہ جنگ میں جس جرات، قربانی اور پیشہ وارانہ مہارت کامظاہرہ کیا ہے وہ پوری قوم کیلئے باعث فخرہے۔بار ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان خٹک، جنرل سیکرٹری موسیٰ خان ایڈوکیٹ ودیگر عہدہ داروں نے کہا کہ ہمارے محافظوں نے وطن عزیز کے دفاع میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے اس کے ساتھ ساتھ چین کا برادرانہ رویہ جنہوں نے نہ صرف پاکستان کابھرپور ساتھ بلکہ ہر سطح پر اپنی یکجہتی اور تعاون کامظاہرہ کیا انکا یہ تعاون ہمارے دلوں میں نقوش چھوڑ گئے۔انہوں نے دیگر دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیاجنہوں نے بھارت کے خلاف اس نازک وقت میں پاکستان کاساتھ دیا۔اس موقع پر شہداء کے بلنددرجات کی بلندی اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعاکی گئی۔اخر میں ملک کے سلامتی ترقی واتحاد کیلئے بھی دعا کی گئی کہ خدا ہمارے پیارے وطن پاکستان کاحامی وناصر ہواور اللہ تعالیٰ اسے دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھ کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے۔