شا نگلہ(مانند نیوز) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی سرکاری اور سول سوسائٹی کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا،ضلع بھرکے مختلف جامعہ مساجد میں نماز جمعہ کے دوران پاک فوج سے اظہاری یکجہتی کی گئی اور ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی فورسز کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ملک کی سلامیت کے لیے قربانی دینے والے غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ضلع انتظامیہ شانگلہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں یوم تشکر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی اور ریلی بھی نکالی گئی شانگلہ کے صدر مقام الپوری چوک میں ریلیاں نکالی گئی جبکہ الپوری و دیگر مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئی۔ لیلونئی جامعہ مسجد میں قران خوانی کی گئی جبکہ ضلع بھرکے مختلف جامع مساجد میں بھی دعائیں کی گئی۔مختلف سرکاری اور نجی سکولوں میں بھی یوم تشکر منایا گیا ملی نغمے پیش کئے گئے اور اپنے فوج سے اظہار یکجہتی کی گئی مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہیں مقررین نے واضح کیا کہ وطن عزیز پاکستان کے لیے جان بھی قربان ہے دشمن کو اب خوب پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے ہر ایک باسی اپنے ملک کے لیے اپنا جان کا نظرانہ بھی دے سکتا ہیں اس عزم کے ساتھ ہمیں اگے بڑھنا ہے کہ ہمارا ملک ہے تو ہم ہیں۔ مختلف بچوں نے مختلف ٹیبلوں پیش کیے اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر یوم تشکر منایا گیا ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی قیادت میں ٹی ایم اے آفس سے الپوری چوک تک ریلی نکالی گئی،شانگلہ میں بھی یوم تشکر جوش اور جزبے کیساتھ منایا گیا ڈپٹی کمشنر شانگلہ آفس میں پرچم کشائی کی گئی اور ٹی ایم اے آفس سے ریلی بھی نکالی گئی ریلی میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی آفیسران، طلباء، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبوں زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے حق میں نعرہ بازی کی اور کہا پاک فوج نے بہترین پالیسی کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوگیا ہیں۔مختلف سرکاری ونجی دفاتر،سکولوں میں پرچم کشائی اور پاکستانی سالمیت کے لئے دعا کی گئی۔