پشاور (مانند نیوز)گورنر ہاؤس پشاور میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کی مناسبت سے جمعہ کے روز یوم تشکر پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی. گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں قومی پرچم بلند کیا، پرچم کشائی تقریب کے بعد بھارتی جارحیت کیخلاف تاریخی فتح پر دعا کی گئی اور اللہ کا شکر ادا کیا گیا. اس موقع پر ملکی سالمیت و خود مختاری کیلئے دعا کی گئی اور معرکہ حق کے شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی. تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا نے مسلح افواج اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام کو تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کیطرح آج خیبر پختونخوا کے عوام بھی معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، آج خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں سرخرو کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یوم تشکر پر اپنی مسلح افواجِ کی بھارتی جارحیت کے خلاف جرات، مہارت اور کمال بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کی طاقت ہیں، ہماری مسلح افواج نے ملک کا دفاع یقینی بنا کر دنیا میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، گورنر نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف ہماری مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف ہے بلکہ پوری قوم کے اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کی عظیم مثال بھی ہے۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے