وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان کے معروف علاقے شکئی کو کئی برس قبل تحصیل کا درجہ دیا گیا تھا، تاہم بدقسمتی سے آج تک وہاں تحصیل کی سطح کی عمارتیں اور دیگر انتظامی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں، جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے ضلعی صدر امان اللہ وزیر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ شکئی کے عوام کو شناختی کارڈ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سرکاری معاملات کے لیے وانا کا رخ کرنا پڑتا ہے، جہاں نہ صرف مالی اخراجات بڑھ جاتے ہیں بلکہ کئی افراد کو دنوں تک ہوٹلوں میں قیام کرنا پڑتا ہے، جو عام شہری کے لیے انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو عوام نے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے، لہٰذا نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ شکئی کو مکمل طور پر فعال تحصیل بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں، تحصیل دفتر کی عمارت کی تعمیر سمیت تمام بنیادی سہولیات کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں۔امان اللہ وزیر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شکئی کو عملی طور پر تحصیل کا درجہ دیا جائے اور وہاں مستقل بنیادوں پر انتظامی ڈھانچہ قائم کیا جائے۔ بصورت دیگر عوام میں پائی جانے والی بے چینی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتائج انتظامیہ کے لیے پریشان کن ہو سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے